Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عوام ہوجائیں جھٹکے سہنے کیلئے پھر تیار، نیپرا نے بجلی گرادی، فی یونٹ کتنا اضافہ؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی 2026 میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 2.0581 روپے فی یونٹ مثبت فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی منظوری دے دی ہے جس کی رقم ایکس واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور کے الیکٹرک صارفین سے ستمبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
    نیپرا کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2026 کے لیے فیول چارجز کا حقیقی جزو 9.1511 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کیا گیا جب کہ ریفرنس فیول چارجز جزو 7.0929 روپے فی کلو واٹ آور تھاجس کے نتیجے میں 2.0581 روپے فی یونٹ ایف سی اے کا تعین ہوا۔
    یہ ایڈجسٹمنٹ ایکس واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین کے لیے قابلِ اطلاق ہوگی، تاہم لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور وہ پری پیڈ صارفین مستثنیٰ ہوں گے جنہوں نے پری پیڈ ٹیرف اختیار کر رکھا ہے۔
    نیپرا نے کہا کہ مثبت ایف سی اے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کے تحت آنے والی بجلی کی کھپت پر بھی لاگو ہوگا۔
    ایکس واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی ہے کہ جولائی 2026 کا ایف سی اے ستمبر 2026 کے بلنگ ماہ میں صارفین کے بلوں میں شامل کریں۔ یہ ایڈجسٹمنٹ بجلی کے بلوں میں الگ سے ظاہر کی جائے گی اور جولائی 2026 میں بل کیے گئے یونٹس کی بنیاد پر اس کا حساب لگایا جائے گا۔
    صارفین کیلئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کاصارفین پر 33 ارب روپے کا اصافی بوجھ منتقل ہوگا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
    ریگولیٹر نے مزید واضح کیا کہ اگر فیصلے کے نوٹیفکیشن سے قبل ستمبر 2026 کے کسی بل کا اجرا ہوچکا ہو تو ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ کے بل میں وصول کی جاسکتی ہے۔
    نیپرا نے متعلقہ ایکس واپڈا ڈسکوز اور کے الیکٹرک کو ایف سی اے پر عمل درآمد کے دوران عدالتوں کے احکامات کی سختی سے پابندی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    Related Posts

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.