Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کا بڑا فیصلہ؛ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کی منظوری دے دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک اہم جوہری معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مملکت کو اس کے سویلین جوہری پروگرام کے لیے یورانیم افزودگی (Uranium Enrichment) کی صلاحیت فراہم کی جا سکتی ہے۔
    وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس معاملے سے باخبر دو افراد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
    ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ 30 سال تک جاری رہنے کی توقع ہے اور اس میں امریکی کمپنیوں کا جوہری پروگرام کی ترقی میں حصہ لینا بھی شامل ہے۔ مشترکہ امریکی-سعودی مطالعے کے بعد اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں یورانیم افزودگی کی تنصیب (Facility) کی تعمیر کی اجازت بھی مل سکتی ہے۔
    یہ معاہدہ جائزہ لینے کے لیے کانگریس میں پیش کیا جائے گا، جہاں ممکنہ طور پر اسے قانون سازوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ بہت سوں کو خدشہ ہے کہ اس سے خطے میں جوہری عدم پھیلائو (Nuclear Proliferation) کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
    سعودی عرب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کا رکن ہے، جو پرامن جوہری سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے اور خفیہ جوہری ہتھیاروں کے پروگراموں کی روک تھام کے لیے معائنے کرتی ہے۔ تاہم، ذرائع میں سے ایک کے مطابق اس معاہدے میں آئی اے ای اے کا ‘اڈییشنل پروٹوکول’ (Additional Protocol) شامل ہونے کی توقع نہیں ہے، جو کہ مزید سخت نگرانی اور معائنے کی اجازت دیتا ہے۔

    یہ متوقع اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ جاری ہے، جس کا ایک مقصد تہران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کا خاتمہ ہے۔ دوسری جانب نان پرولیفریشن کے ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ سعودی عرب میں یورانیم سینٹری فیوجز کی تنصیب سے مملکت کے لیے ممکنہ طور پر ہتھیاروں کے پروگرام کا دروازہ کھل سکتا ہے، جس کا اشارہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دے چکے ہیں کہ اگر تہران نے ایٹم بم حاصل کیا تو وہ بھی اس جانب بڑھ سکتے ہیں۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل توانائی کے وزیر کرس رائٹ نے گزشتہ سال سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اپنے سعودی ہم منصب سے تجارتی جوہری پاور انڈسٹری کی تعمیر پر بات چیت کی تھی۔ اس کے علاوہ، اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے حملے کے بعد سعودی عرب اور جوہری صلاحیت کے حامل پاکستان کے درمیان ایک باہمی دفاعی معاہدے پر بھی دستخط ہو چکے ہیں ۔

    Related Posts

    قومی سلامتی کا خطرہ یا ووٹ مہم کا ہتھیار؟ امریکی حکومت کی’’ٹک ٹاک‘‘ پر واپسی

    بھارت کی آبی دہشت گردی، پاکستان کو اطلاع دئیے بغیر سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دئیے،اگلے 36گھنٹے اہم

    غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی ، کم از کم 10 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    قومی سلامتی کا خطرہ یا ووٹ مہم کا ہتھیار؟ امریکی حکومت کی’’ٹک ٹاک‘‘ پر واپسی

    بھارت کی آبی دہشت گردی، پاکستان کو اطلاع دئیے بغیر سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دئیے،اگلے 36گھنٹے اہم

    امریکا کا بڑا فیصلہ؛ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کی منظوری دے دی

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.