Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بارش کا قہر:لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 11 افراد ہلاک، 7 لاپتہ، بچاؤ مہم جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں پیر کے روز شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں بارش کی تباہ کاریوں کے باعث گزشتہ 2 دنوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں مسلسل ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے بچاؤ اور امدادی کاموں میں رکاوٹ آئی۔ افسران کے مطابق 7 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے لوران کے بالائی علاقے میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کچا مکان گر گیا، جس کے ملبے تلے 2 بچوں سمیت 7 افراد زندہ دفن ہو گئے۔

    افسران نے بتایا کہ گاؤں والوں نے ملبے سے 7 لاشیں نکالیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت زاہدہ بیگم (38)، ان کے 6 سالہ بیٹے منان رفیق، 4 سالہ بیٹی علیسا، تنویر احمد بھٹ (27)، شمیم اختر (33)، شبنم بانو (31) اور محمد عرفان (17) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام افراد پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل کے اریگام گاؤں کے رہائشی تھے۔ افسران کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ پیر کے روز پونچھ کے لوران-دومیلن علاقے میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے مسجدوں سے اعلانات کیے گئے۔ پولیس، سول انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ مہم شروع کی۔ افسران کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔

    ڈوڈہ ضلع میں جموں-کشتواڑ قومی شاہراہ پر رگی نالے کے پاس ایک مسافر بس پہاڑی سے لڑھکتے ہوئے ایک چٹان کی زد میں آ گئی۔ صبح تقریباً 9:30 بجے پیش آنے والے اس واقعے میں کلوینت سنگھ اور منیش کمار کی موت ہو گئی، جبکہ 6 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ چٹانیں گرنے سے 2 نجی کاریں بھی تباہ ہوئیں، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کافی وقت تک بند رہی۔ حالانکہ اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ افسران نے بتایا کہ ضلع کے کشتی گڑھ علاقے میں شیو دیوی نامی ایک خاتون کی گھر کے پاس گرنے والی چٹان کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ دوسری طرف اچانک آنے والے سیلاب میں بہہ جانے والے وقاس احمد کی لاش پیر کی صبح راجوری شہر کے سلانی علاقے میں ندی سے برآمد کی گئی۔

    گزشتہ 2 دنوں سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سرکاری اور ذاتی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ پونچھ ضلع میں اب تک 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6 لوگ لاپتہ ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 6-6 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔ عبداللہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مالی امداد اپنے پیاروں کو کھونے کے ناقابل تلافی غم کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔

    Related Posts

    گہری اور پرسکون نیند کے لیے سونے سے ٹھیک دس منٹ پہلے یہ آسان کام ضرور کریں

    وزیر کا انتقال، ہارٹ اٹیک سے گئی جان

    آل پاکستان پنجابی ،سرائیکی اور اردو محفلِ مشاعرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی  ہے ، عبدالغفور آصف بوڑانہ

    مقبول خبریں

    گہری اور پرسکون نیند کے لیے سونے سے ٹھیک دس منٹ پہلے یہ آسان کام ضرور کریں

    وزیر کا انتقال، ہارٹ اٹیک سے گئی جان

    ”امن مشن“ ٹرمپ کے ایلچیوں کی پیوٹن سے ملاقات، یوکرین پہنچ گئے

    ہمارے جہازوں پر فائرنگ ہوئی ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کردیینگے، امریکی وزیر جنگ پہلے سے بڑی،شدید کارروائی کرینگے، ایران

    اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور فائرنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم    گرفتار

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.