لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کیے گئے "ہوم میڈیسن ڈلیوری پروگرام” کے تحت صوبے بھر میں تقریباً 10 لاکھ مریضوں کو مفت ادویات ان کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔
Nearly one million patients across Punjab are receiving free medicines delivered right to their doorsteps. Alhamdolillah.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 29, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو علاج معالجے کی سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ٹی بی، ہیپاٹائٹس، امراضِ قلب سمیت دیگر منتخب بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ادویات کے حصول کے لیے ہسپتالوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے تاکہ ہر شہری کو طبی سہولیات باآسانی میسر آ سکیں۔

