Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ناسا کی وارننگ: بحرالکاہل میں شدید ال نینو کے آثار، پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج اٹھی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیاٹل :بحرالکاہل میں ایک بہت مضبوط ال نینو بننے کا عمل تیز ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا کے ایک سیٹلائٹ نے سمندر کی سطح پر بڑھی ہوئی گرمی کو ریکارڈ کیا ہے۔ ناسا کے سینٹینل-6 مائیکل فریلچ سیٹلائٹ سے ملے ڈاٹا سے پتہ چلا ہے کہ خط استوا کے پاس سمندر کی سطح معمول سے زیادہ اونچی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سمندر کے نیچے بڑی مقدار میں گرم پانی جمع ہو رہا ہے۔
    ال نینو کیا ہے؟
    بحرالکاہل کے کچھ حصوں میں جب درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو جاتا ہے اور سمندر کی سطح اوپر اٹھتی ہے تو اسے ال نینو کہا جاتا ہے۔ امریکا کی موسم و سمندر سے منسلک ایجنسی ’این او اے اے‘ نے 11 جون کو ال نینو کے آغاز کی جانکاری دی تھی۔ سمندر کی سطح بڑھنے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ نیچے کتنی گرمی جمع ہے، کیونکہ گرم پانی پھیلتا ہے اور سطح اوپر اٹھ جاتی ہے۔
    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مغربی بحر الکاہل کی حالت 1997 جیسے بڑے ال نینو سے ملتی جلتی ہے۔ 1997 میں ایک بہت طاقتور ال نینو کا سامنا ہوا تھا، جسے ’گوڈزیلا ال نینو‘ کہا گیا تھا۔ اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا ال نینو لگاتار مضبوط ہو رہا ہے اور آنے والے وقت میں یہ بہت بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔ ناسا کی لیب نے سیٹلائٹ ڈاٹا سے سمندر کا ایک نقشہ بھی بنایا ہے۔ اس میں 8 جون کی حالت کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں لال رنگ ان مقامات کو ظاہر کرتا ہے جہاں سمندر کی سطح زیادہ ہے، سفید رنگ معمول والی حالت اور نیلا رنگ کم سطح کا مظہر ہے۔ اسی سیٹلائٹ نے پہلے گرم پانی کی بڑی لہروں کو بھی ریکارڈ کیا تھا، جو سمندر میں سینکڑوں میل تک پھیلتی ہیں۔
    تشویش ناک بات یہ ہے کہ ال نینو کا اثر محض سمندر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پوری دنیا پر پڑے گا۔ موسم سے منسلک اداروں کا کہنا ہے کہ اس سے کئی ممالک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو جائے گا۔ یہ گزشتہ 150 سالوں میں سب سے مضبوط ال نینو میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ اس سے گرمی بڑھے گی اور بارش کے پیٹرن میں تبدیلی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس کا سب سے زیادہ اثر پاکستان پر پڑے گا جو پہلے ہی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں سے ایک ہے ۔ یادرہے پہلے سے ہی گرمی کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے اور اگر مانسون کمزور ہوا تو اس کا اثر ملک کی معیشت پر بھی پڑ سکتا ہے۔

    Related Posts

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.