Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ کیسے شامل ہونے لگایہ ایک سنگین خطرہ کیوں ہے؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ کیسے شامل ہونے لگایہ ایک سنگین خطرہ کیوں ہے؟
    عامر شہزاد پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے صنعتی علاقے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے نزدیک کلمہ چوک کے رہائشی اور دیہاڑی دار مزدور ہیں۔

    ان کے پانچ بچے اکثر بیمار رہتے ہیں مگر آٹھ سالہ طوبی شہزادی کو گذشتہ ایک سال سے جسمانی صحت کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ طوبی کچھ عرصہ پہلے تک ٹھیک تھی۔ یہ ہمارے گھر کی رونق ہے، گذشتہ ایک سال سے پتا نہیں کیا ہوا کہ انتہائی بیمار رہنے لگی ہے۔ نہ کسی سے بات کرتی ہے، نہ ہنستی کھیلتی ہے، پڑھائی بہت دلچسپی سے کرتی تھی مگر وہ سلسلہ بھی رک گیا۔

    ڈاکٹر کہتا ہے کہ اس کی دماغی نشونما رک گئی ہے۔ انھوں نے دوائیں دی ہیں اور کہا ہے کہ اس کو صاف پانی پلائیں، ایسی خوراک اور پانی دیں جس میں آلودگی اور سیسہ نہ ہو۔

    عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ کیا پتا کس پانی اور خوراک میں سیسہ یا آلودگی ہے۔ سرکاری نل کا پانی پیتے ہیں اور بازار سے سبزیاں خریدتے ہیں۔

    حال ہی میں اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونسیف اور پاکستان کی وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی گئی جس کے مطابق پاکستان کے صنعتی علاقوں میں رہنے والے بچوں میں سیسے کی بلند سطح پائی جاتی ہے جو صحت کا ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی بلند سطح پائی گئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ شرح بہت کم ہے۔

    اس رپورٹ پر خیبر پختونخواہ میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے ڈائریکٹر محمد افسر کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد انھوں نے پشاور سے ایک تحقیقاتی ٹیم مقرر کی گئی ہے جو حطار جا کر صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ان کے مطابق یہ ٹیم مختلف ٹیسٹ بھی کرے گی۔

    ہری پور کے ڈسڑکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محسن رضا ترابی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور یونیسیف کی اس تحقیق کا مقصد مستقبل کی پالیسیاں مرتب کرنا ہے۔

    ان کے مطابق ابھی ایک اور تحقیقاتی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی جس کا مقصد ذریعے صنعتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سیسے سمیت دیگر آلودگیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پالیساں مرتب کرنے میں مدد دینا ہے۔

    یونیسیف اور وزارت صحت کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟
    مواد پر جائیں

    یونسیف اور وزارتِ قومی صحت نے پاکستان میں بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کو خطرہ قرار دیا ہے۔

    Related Posts

    جگر کی صحت کا راز: ماہرین نے غذا اور طرز زندگی میں تبدیلی کو لازمی قرار دے دیا

    مریضوں کی فلمبندی مہنگی پڑ گئی: لیڈی ولنگڈن ہسپتال ویڈیو وائرل کیس میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو کڑی سزائیں

    یوٹیوب ڈاکٹرز اور صحت کی گمراہ کن معلومات ایک خاموش وبا

    مقبول خبریں

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    ٹرمپ کے وکیل کی انٹری کے بعد گوتم اڈانی کے خلاف امریکی الزامات ختم : نیویارک ٹائمز ، مودی نے آپریشن سندور اڈانی کو بچانے کیلئے روکا، اپوزیشن

    جگر کی صحت کا راز: ماہرین نے غذا اور طرز زندگی میں تبدیلی کو لازمی قرار دے دیا

    انڈیا میں رضا پہلوی کی حامی ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کو ملک کیوں چھوڑنا پڑا؟

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب ہوئی:عظمیٰ بخاری

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.