Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہزاروں معصوم بچوں کے لہو کا حساب ؟ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ”مہلک کینسر“، خفیہ سرجری کا اعتراف!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تل ابیب: جس شخص کے حکم پر غزہ اور فلسطین کی گلیوں میں معصوم بچوں کے خون کی ندیاں بہائی گئیں، آج وہ خود اپنی زندگی کی بقا کے لیے ایک ’مہلک دشمن‘ کے نشانے پر ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سالانہ طبی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مثانے کے کینسر (Malignant Tumor) کا شکار رہے ہیں، جس کے لیے ان کی خفیہ سرجری کی گئی۔

    76 سالہ بنجمن نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی بیماری کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران ان کے مثانے میں ایک سینٹی میٹر سے بھی کم کی ایک ’مہلک رسولی‘ دریافت ہوئی تھی۔

    نیتن یاہو نے اس بات کو قبول کیا کہ یہ رسولی ایک سرجری کے ذریعے نکالی گئی۔نیتن یاہو کے مطابق، انہوں نے اپنی صحت کی رپورٹ اس لیے چھپا کر رکھی تاکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران تہران کو اسرائیل کے خلاف ”پروپیگنڈا“ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اب ”بہترین جسمانی حالت“ میں ہیں اور خطرہ ٹل چکا ہے۔

    فلسطینی بچوں کی آہیں اور نیتن یاہو کی ’فطرت‘

    سیاسی مبصرین اور انسانی حقوق کے علمبردار اس طبی رپورٹ کو ایک الگ نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ ایک طرف نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ”جب مجھے کسی ممکنہ خطرے کی اطلاع ملتی ہے، تو میں اس کا فوری تدارک کرتا ہوں، چاہے وہ قومی سطح پر ہو یا ذاتی“۔

    ”کیا وہ معصوم فلسطینی بچے جن کی زندگیوں کو نیتن یاہو نے ’قومی سلامتی‘ کے نام پر مٹایا، انہیں بھی اپنے تحفظ کا کوئی موقع ملا تھا؟“

    سوشل میڈیا پر صارفین اسے ’مکافاتِ عمل‘ سے تعبیر کر رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ہزاروں معصوم بچوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرنے والا شخص آج خود ایک ’خلیے‘ کی بغاوت (کینسر) سے خوفزدہ ہے۔

    نیتن یاہو کی صحت کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطہ ایک ہولناک جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ نیتن یاہو کا یہ کہنا کہ ”اللہ کا شکر ہے، یہ سب میرے پیچھے (ختم) ہو چکا ہے“، ان کی اس کوشش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ خود کو اب بھی ایک طاقتور لیڈر کے طور پر دکھانا چاہتے ہیں۔ تاہم، کینسر جیسی بیماری کی موجودگی نے ان کے سیاسی مستقبل اور طویل المدتی قیادت پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

    نیتن یاہو کی صحت اب صرف ایک طبی مسئلہ نہیں رہی بلکہ ایک اخلاقی اور سیاسی بحث بن چکی ہے۔ کیا یہ رسولی واقعی ختم ہو چکی ہے، یا یہ قدرت کی طرف سے اس جبر کا ایک چھوٹا سا جواب ہے جو گزشتہ کئی ماہ سے معصوم جانوں پر ڈھایا جا رہا ہے؟ دنیا اب نیتن یاہو کے اگلے اقدامات کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔

    Related Posts

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    مقبول خبریں

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.