Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نیویارک، لاگارڈیا ائیرپورٹ پر جیٹ طیارے کی فائربریگیڈ ٹرک کو ٹکر، پائلٹ، کوپائلٹ ہلاک

      راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

      پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ

      "جنگ کا جواز ہی جھوٹ نکلا”:جوئے کینٹ کا استعفیٰ اور تلسی گبارڈ کی گواہی: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے (Impeachment) کا سامنا کرنا پڑے گا؟

      "ٹرمپ کا وار الٹا پڑ گیا”: وائس آف امریکا میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں غیر قانونی قرار، 1000 ملازمین کی واپسی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائےہرمز ، ایران کے دشمنوں کے علاوہ سب کے لئے کھلی ہے، ایران

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی میں شامل ایران کے نمائندے علی موسوی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لیے کھلی ہے سوائے ’دشمنوں کے جہازوں کے۔‘
    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بات انہوں نے یہ بات چینی خبر رساں ایجنسی ژنوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر آبنائے ہرمز کو 48 گھنٹے کے اندر مکمل طور پر نہ کھولا گیا تو ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔
    جنگ شروع ہونے کے بعد سے زیادہ تر جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ ان کو ایران کی جانب سے خطرات کا سامنا ہے۔ انتہائی اہمیت کی حامل اس گزرگاہ سے عالمی سطح پر ہونے والی تیل کی تجارت کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔
    علی موسوی جو برطانیہ میں ایران کے سفیر بھی ہیں، کا یہ بھی کہنا تھا کہ تہران بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو بہتر بنانے اور خلیج میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران کے دشمنوں‘ کے علاوہ باقی بحری جہاز حفاظتی تعاون کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
    علی موسوی نے یہ بھی کہا کہ ’سفارت کاری ایران کی ترجیح ہے تاہم جارحیت کا مکمل خاتمہ اور باہمی اعتماد اس سے زیادہ اہم ہیں۔‘ان کے مطابق ’اس وقت آبنائے ہرمز کی جو صورت حال ہے اس کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کے حملے ہیں۔‘
    خیال رہے اس وقت ایران جنگ کے باعث خطے ہی نہیں دنیا بھر میں ذرائع توانائی کے حوالے سے بحرانی کیفیت پائی جاتی ہے۔
    28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے مسلسل جنگ جاری ہے، جس میں ایران خلیجی ممالک میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنا رہا ہے جب کہ اس کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بھی بند کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر ہونے والی تیل کی تجارت کے لیے بہت اہم گزرگاہ ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کا بحران سر اٹھا چکا ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    Related Posts

    ٹرمپ کا ’تباہ کن‘ الٹی میٹم، ایران کی جوابی دھمکی :خام تیل کی قیمتوں میں آگ لگ گئی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں کریش

    تیل کی آگ، عالمی معیشت ڈگمگا گئی: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے دنیا کو 1973 سے بھی بڑے ’قیامت خیز‘ بحران میں دھکیل دیا!

    نیویارک، لاگارڈیا ائیرپورٹ پر جیٹ طیارے کی فائربریگیڈ ٹرک کو ٹکر، پائلٹ، کوپائلٹ ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹرمپ کا ’تباہ کن‘ الٹی میٹم، ایران کی جوابی دھمکی :خام تیل کی قیمتوں میں آگ لگ گئی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں کریش

    تیل کی آگ، عالمی معیشت ڈگمگا گئی: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے دنیا کو 1973 سے بھی بڑے ’قیامت خیز‘ بحران میں دھکیل دیا!

    یوم پاکستان پر عمران خان کی پمز اسپتال آمد

    پی ایس ایل11 کے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان، اب میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟کون دیکھ سکے گا؟

    وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی، لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 300 روپے فی لیٹر کی منظوری دے دی گئی

    بلاگ

    عید پر حقیقی خوشی حاصل کرنے کا طریقہ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    ”جنگ گلے پڑ گئی“ میاں حبیب کا کالم

    Lady Behind the Transformation of Public Health Practice

    ڈاکٹر یا ڈاکو: کمیشن کے الزام، مہنگے ٹیسٹ اور سرکاری اسپتال سے نجی کلینک تک کا راستہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.