Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار ناراضگی: سی آئی ڈی کلپس زیرِ بحث، پولیس فورس آئی جی کے فیصلے کی منتظر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پنجاب پولیس کی ایک افسر کے وائرل کلپس نے اس ہفتے سوشل میڈیا، پولیس لائنز اور ایوانِ وزیراعلیٰ تینوں جگہ ایک ساتھ ہلچل      چا دی۔ اے ایس پی شہر بانو نقوی کے پوڈکاسٹ اور بیانات پر مبنی وائرل ویڈیوز جہاں سوشل میڈیا صارفین کے لیے طنز و مزاح کا سامان بنیں، وہیں معاملہ بالآخر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس تک جا پہنچا۔ وائرل کلپس میں قتل کیس کو ایک گھنٹے میں حل کرنے جیسے دعووں پر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس تفتیش کو بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی سے جوڑ دیا۔ تبصروں میں کہا گیا کہ یہاں تو لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے پہلے ہی قاتل پکڑا گیا”، جبکہ کسی نے لکھا “اگر یہی رفتار رہی تو اے سی پی پردیومن کو ریٹائرمنٹ لینا پڑے گی۔ طنز کا یہ طوفان اس حد تک بڑھا کہ ویڈیوز محض کلپس نہیں بلکہ میمز، ریلز اور اسکرین شاٹس کی شکل میں ہر پلیٹ فارم پر گردش کرنے لگیں۔ معاملہ جب حد سے بڑھا تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر وائرل پوڈکاسٹ کلپ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو فوری انکوائری اور مناسب ایکشن کی ہدایت جاری کر دی۔ سرکاری حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ کا مؤقف واضح ہے کہ وردی میں موجود افسر کی عوامی گفتگو، دعوے اور انداز محض ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پوری فورس کے وقار سے جڑے ہوتے ہیں۔  دوسری جانب آئی جی پنجاب کی جانب سے ممکنہ فیصلے پر پولیس افسران میں چہ مگوئیاں عروج پر ہیں۔ پولیس لائنز اور واٹس ایپ گروپس میں سوال گردش کر رہا ہے کہ آیا سوشل میڈیا پر یونیفارم میں ویڈیوز اپلوڈ کرنے کی باقاعدہ اجازت دی جائے گی یا پھر اس "پوڈکاسٹ کلچر” پر مکمل بریک لگے گی۔ کچھ افسران کا خیال ہے کہ نئی پالیسی کے تحت وردی میں بیانات کو ریگولیٹ کیا جائے گا، جبکہ بعض اسے سوشل میڈیا سے مکمل دوری کا عندیہ قرار دے رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین پہلے ہی اس ممکنہ پالیسی پر طنز کے تیر برسا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، اگر پابندی لگ گئی تو اب کیس وردی میں نہیں، سادہ کپڑوں میں حل ہوں گے، جبکہ دوسرے نے کہا پولیس کو بولنے سے پہلے اسکرپٹ اور بعد میں ڈرامہ ایڈیٹنگ بھی ملے گی؟
    فی الحال تمام نظریں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے فیصلے پر جمی ہیں۔ آیا یہ معاملہ ایک افسر تک محدود رہے گا یا پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا رویے کے لیے ایک نئی مثال قائم کرے گا. اس کا جواب تو انکوائری کے بعد ہی سامنے آئے گا، مگر اتنا طے ہے کہ یہ کیس صرف قتل کا نہیں، بلکہ وردی، وائرل کلپس اور وائرل پالیسی کا بن چکا ہے۔

    Related Posts

    گرینڈ آپریشن جاری: پنجاب سے 32 ہزار سے زائد غیر قانونی غیر ملکی باشندے ملک بدر

    کویت میں امریکی جنگی طیاروں کی تباہی: ایران کا امریکا سے مذاکرات کا دو ٹوک انکار، قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

    دنیا کی سب سے بڑی آئل ایکسپورٹ بندرگاہ لرز اٹھی؛ سعودی عرب نے راس تنورہ میں آپریشنز عارضی طور پر بند کر دیے، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

    مقبول خبریں

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ٹرمپ کی پابندی، پینٹاگون کی بغاوت اور ‘آپریشن ایپک فیوری’: وہ خونی الگورتھم جس نے انسانی تاریخ بدل دی

    جنگ، سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کل قیمت6 ہزار ڈالر فی اونس تک جائے گی، چاندی بھی 10 ہزار روپے تولہ سے تجاوز کر گئی

    بلاگ

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.