Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

      ”مہنگی بجلی بائے بائے“: ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ نے ’لیتھیم نیو پاور‘ سیریز لانچ کر دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پراپیگنڈہ زمین بوس۔نوٹیفکیشن کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد ہوگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: اسد مرزا

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    ملک اس وقت ایک ایسے جھوٹے بیانئیے کے دبیز دھوئیں میں لپٹا ہوا تھا جسے بیرونِ ملک بیٹھے چند مخصوص چہرے مسلسل ہوا دے رہے تھے۔ ان افراد نے باریک واردات ڈالتے ہوئے خطرناک عزائم کے تحت عوام میں یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کی کہ حکومت اور پاک فوج کے درمیان کوئی غیرعلانیہ کشیدگی موجود ہے۔

    یہ کیمپ ان اُمیدوں پر پل رہا تھا کہ ابہام، افواہوں اور فرضی کہانیوں کے ذریعے ریاستی اداروں میں عدم اعتماد پیدا کیا جا سکتا ہے۔ مگر آج، وہ تمام کوششیں ایک سرکاری فیصلہ، ایک نوٹیفکیشن اور ایک حقیقت کے سامنے ریزہ ریزہ ہو رہی ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

    یہ فیصلہ اُن تمام عناصر کے لئے کڑا جواب ہے جو ریاست اور ملک کے سب سے مضبوط ادارے کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کے مشن پر تھے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کی مدتِ ملازمت پہلے ہی 5 سال مقرر کی جا چکی تھی، اس لیے قانونی طور پر کسی نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت موجود ہی نہیں تھی۔ مگر سازشی بیانیہ پھیلانے والوں کے لئے حقیقت کبھی اہم نہیں رہی صرف اپنی ویڈیوز کے ویوز، اپنے آقاؤں کی خوشنودی اور اپنی جھوٹی پیش گوئیوں کا شور ہی ان کا ایجنڈا تھا۔ یہ چند اینکرز اور یوٹیوب propagandists مسلسل ایسی گمراہ کن باتیں پھیلاتے رہے جن کا مقصد قومی اداروں کو نشانہ بنانا تھا۔ اب وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اُن کا پورا بیانیہ زمین بوس ہو جائے گا۔ حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے نوٹیفکیشن  کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب محض ایک رسمی اقدام نہیں بلکہ ایک علامتی اعلان ہوگا کہ ریاست اپنی جگہ کھڑی ہے مضبوط، منظم، اور متحد۔
    یہ پیغام بھی واضح ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کبھی دیرپا نہیں ہوتا، جھوٹ وقتی شور مچا سکتا ہے مگر سچ ہمیشہ دیر سے سہی، پوری طاقت کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ اور آج، وہ سچ سامنے آ چکا ہے۔

     

    Related Posts

    اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار

    سید انوار شاہ نقوی کی باعزت ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    مقبول خبریں

    انمول پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور ایف آئی آر منظر عام پر، اشتہاری قرار کیوں نہ دیا جاسکا؟

    چین امریکا مذاکرات بھی بے فائدہ، تیل کی عالمی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں

    چاہتے ہیں نیوکلئیر ایرانی ہتھیار نہ ہوں،آبنائے ہرمز کھلی رہے، ٹرمپ، چینی گلابوں کےبیج تحفہ بھیجوں گا، صدر شی

    آئی ایم ایف کا بجٹ! عوام ہوشیار، گیس ،پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کا نیا طوفان

    ٹرمپ کے وکیل کی انٹری کے بعد گوتم اڈانی کے خلاف امریکی الزامات ختم : نیویارک ٹائمز ، مودی نے آپریشن سندور اڈانی کو بچانے کیلئے روکا، اپوزیشن

    بلاگ

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    چھٹیوں کے سائے میں دم توڑتی تعلیم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.