Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نفرت کی سیاست مسترد، نوازشریف کی سیاست ختم کرنیوالےخود ختم ہوگئے ، مریم نوازشریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو بڑی فتح سے نوازا ہے.آپ لوگوں نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی،ہر امیدوار نے اپنے اپنے حلقے میں بہت محنت کی۔
    نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی سے بھی مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی،جس دن میانوالی گرین بس لانچ کرنے گئی اس دن پتا چل گیا تھا میانوالی میں تبدیلی آگئی ہے۔ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی،پچھلے دور میں بھی ہم تمام ضمنی الیکشن جیتے تھے،ڈسکہ میں دھند آگئی تھی اور پریذائیڈنگ عملہ غائب ہوگیا ،عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے،مشکلات کے باوجود ن لیگ نے کبھی سیاسی عمل سے کنارہ اختیار نہیں کیا،تمام مشکلات کا بہادری سے سامنا کیا۔مسلم لیگ ن نے عوام کو اپنی طاقت بنایا، کسی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا،تحریک انصاف نے بھی اس الیکشن میں بائیکاٹ نہیں کیا،تحریک انصاف نے ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں موروثیت کا طعنہ دینے والوں نے کسی جگہ اپنی بیوی تو کسی جگہ اپنا بھائی کھڑا کیا،بڑی منافقت سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ الیکشن ہار گئے تو ہم کہیں گے بائیکاٹ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم الیکشن جیت گئےتو ہم کہیں گےبائیکاٹ کے باوجود ہم جیت گئے۔تمام جگہ ان کے پولنگ اسٹیشنز موجود تھے،اب عوام کو سمجھ آگئی ہے،عوام نہ آپ کے جلسے میں آتے ہیں نہ آپ کے بہکاوے میں آتے ہیں،آپ نے بیانیہ بیانیہ کی رٹ لگائی ہوئی تھی جس سے لوگ بیوقوف بنتےتھے.آپ کے 4 سال کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اب لوگوں کو اصل اور نقل کا فرق پتہ چل گیا ہے،چور ڈاکو کا بیانیہ کتنی دیر تک چلتا ہے ؟پی ٹی آئی کے چار سال میں ملکی سیاست کو داغدار کیا گیا،پی ٹی آئی کے دور میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا،چند سال پہلے آپ نے لوگوں کیساتھ جو کیا تھا آج آپ اس کا رونا رورہے ہیں.مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی بہتری اسی چیز میں ہے کہ ملک ترقی کرتا رہے،حکمران صرف حکمران بن کر نہ رہیں، دن رات محنت کریں اور عوام کاسوچیں،جو خدمت کی ہے وہ اتنی آسانی سے نہ مٹائی جاسکتی ہے نہ بھلائی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں موروثیت کا طعنہ دینے والوں نے کسی جگہ اپنی بیوی تو کسی جگہ اپنا بھائی کھڑا کیا،بڑی منافقت سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ الیکشن ہار گئے تو ہم کہیں گے بائیکاٹ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم الیکشن جیت گئےتو ہم کہیں گےبائیکاٹ کے باوجود ہم جیت گئے۔تمام جگہ ان کے پولنگ اسٹیشنز موجود تھے،اب عوام کو سمجھ آگئی ہے،عوام نہ آپ کے جلسے میں آتے ہیں نہ آپ کے بہکاوے میں آتے ہیں.آپ نے بیانیہ بیانیہ کی رٹ لگائی ہوئی تھی جس سے لوگ بیوقوف بنتےتھے.آپ کے 4 سال کو پاکستان کی تاریخ میں بدترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا،اب لوگوں کو اصل اور نقل کا فرق پتہ چل گیا ہے،چور ڈاکو کا بیانیہ کتنی دیر تک چلتا ہے ؟پی ٹی آئی کے چار سال میں ملکی سیاست کو داغدار کیا گیا،پی ٹی آئی کے دور میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا،چند سال پہلے آپ نے لوگوں کیساتھ جو کیا تھا آج آپ اس کا رونا رورہے ہیں.مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی بہتری اسی چیز میں ہے کہ ملک ترقی کرتا رہے،حکمران صرف حکمران بن کر نہ رہیں، دن رات محنت کریں اور عوام کاسوچیں،جو خدمت کی ہے وہ اتنی آسانی سے نہ مٹائی جاسکتی ہے نہ بھلائی جاسکتی ہے۔نوازشریف کیخلاف تاریخ کی بدترین سازش ہوئی ہے،نواز شریف پاکستان کا واحد سیاسی لیڈر ہےجسے اللہ تعالیٰ نے 3 بار وزیراعظم بنایا،تین بار کے وزیراعظم کوسازش کر کے نکالا گیا۔نوازشریف نے 40 سال میں سے11سال جلا وطنی برداشت کی،وہ آج بھی پوری آب وتاب کے ساتھ کھڑے ہیں،اس ملک کا حال بھی وہ ہیں اور مستقبل بھی وہ ہیں،انکی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،لوگ آج بھی ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دیتے ہیں،آج بھی میں گھر سے نکلتے وقت نوازشریف کو سلام کرتی ہوں۔ہمیں وراثت میں عوام کی خدمت کرنا سکھائی گئی ہے،اگر نوازشریف کی خدمت کونکال دیا جائے تو صرف کھنڈرات بچتے ہیں،ان کے دور میں پاکستان ترقی کے ریکارڈ توڑ رہا تھا،آج ڈیفالٹ کی کوئی بات نہیں کررہا۔
    ملک میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4فیصد پر آگئی ہے،عوام حقیقی تبدیلی کو محسوس کررہے ہیں،عوام نے دھرنے کی کال پر یقین کرنے سے صاف انکار کردیا ہے،خیبر پختونخوا کے لوگ آج بھی علاج کیلئے پنجاب آتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے لوگوں کیلئے ہمارے دل کے اور اسپتالوں کے دروازے کھلے ہیں،آج پنجاب میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں،گزشتہ سال 20ہزار کلومیٹر سڑکیں بنیں،اس سال 10ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسانوں اور عام لوگوں کیلئے بھی کام ہورہا ہے،روز سڑکیں دھلتی ہیں،گلیاں اور محلے صاف ہورہے ہیں۔جھوٹ اور منافقت سے گزشتہ4 سال لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا،،لوگوں کے سامنے ان کی منافقت عیاں ہوگئی ہے،مسلم لیگ نے ہر دور میں ملک کی قسمت تبدیل کی،مسلم لیگ ن کو کام کرنا آتاہے،مستقبل بہت روشن ہے،جیتنے والے تمام امیدوار اپنے حلقوں میں عوام کی بہتری کیلئے کام کریں۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 ،سردار ملک فہد سرور کی بھی شرکت

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کو رسد کا سنگین بحران: نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.