Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنوں ، خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد جہنم واصل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن (آئی بی او) میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
    منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیر کو یہ آپریشن اس اطلاع کی بنیاد پر انجام دیا کہ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خوارج علاقے میں موجود ہیں۔
    فتنۃ الخوارج ایک اصطلاح ہے جو ریاست دہشت گردوں کے لیے استعمال کرتی ہے، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے ہیں۔
    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔
    بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
    وزیراعظم کا بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
    منگل کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
    وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

     

    Related Posts

    ترقی پانے والے پولیس افسر کے اعزاز میں تقریب

    یااللہ خیر، سوات ، گردونواح میں شدید زلزلہ

    پولیس ٹریفک ڈرائیونگ اسکول میں ماہر انسٹرکٹرز کے ساتھ ڈرائیونگ تربیت کا سلسلہ جاری

    مقبول خبریں

    یااللہ خیر، سوات ، گردونواح میں شدید زلزلہ

    وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ 21 امریکی جنرلز کے عہدے لے گیا ، وائٹ ہاؤس اور عسکری حلقوں میں کھلبلی

    ”جارح فوج کا ساتھ دینے والوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے“ پاسداران انقلاب ایران

    کاکروچ جنتا پارٹی کا دہلی مارچ منسوخ: سپریم کورٹ نے طلبہ مظاہرین کی تمام ایف آئی آر خارج کر دیں،

    ایران میں شادی پر امریکی میزائل حملوں سے 7 افراد جاں بحق، پاسداران کا اردن اور خلیجی ریاستوں میں جوابی آپریشن

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.