Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ضمنی انتخابات ریفرنڈم،عوام نے نواز شریف پر اظہار اعتماد کردیا، فتح عوام کے نام، مریم نواز شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات دراصل ایک ریفرنڈم ثابت ہوئے جن میں مسلم لیگ (ن) کو واضح کامیابی حاصل ہوئی۔
    وزرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حیرت ہے کہ جب نتائج حق میں نہ آئیں تو اسے بائیکاٹ قرار دے دیا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا اب یہ لکھ رہا ہے کہ ماضی میں پنجاب ’جادو ٹونے‘ پر چلایا جاتا تھا، مگر ایسے ہتھکنڈوں سے صرف وقتی فائدہ ہی مل سکتا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/11/tweeload_b9vrocf9.mp4

    ہری پور کے ضمنی انتخاب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مقبول رہنما کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے، کارکردگی سے بڑھ کر کوئی بیانیہ نہیں ہوتا۔
    انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو آج ملاقاتوں کے لیے ترس آ رہا ہے، پوری مسلم لیگ (ن) برسوں اسی رویے کا سامنا کرتی رہی ہے۔ میری 13 سال کی بیٹی سے ملاقات تک نہیں ہونے دی جاتی تھی، جبکہ مجھے والدہ کی وفات کی خبر بھی جیل میں ملی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے بھی قید کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا۔ پی ٹی آئی آج اپنے کیے کا نتیجہ بھگت رہی ہے، ملک پر حملہ کرنے والوں کو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جاتے۔
    انہوں نے الزام لگایا کہ تحریکِ انصاف نے سیاسی توڑ جوڑ کے ذریعے انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور مخالفین کی پگڑیاں اچھالی گئیں، مگر خاموشی اختیار کی گئی۔ جس روز انہوں نے ریاست پر حملہ کیا، اُن کی زوال پذیری وہیں سے شروع ہوئی۔
    خیبرپختونخوا کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہاں کرپشن کے انبار لگا دیے گئے، جبکہ صرف بیانیہ دینے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ خیبرپختونخوا کو برسوں صرف چور کے بیانیے پر چلایا گیا اور صوبہ پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا۔
    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں پوری ریاستی مشینری ہمارے خلاف کھڑی تھی، لیکن آج انہیں پنجاب میں بائیکاٹ اور خیبرپختونخوا میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ’قیدی نمبر 804‘ کے نام پر الیکشن لڑا مگر ناکامی مقدر بنی۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے بیانیے پر مہر لگائی۔ یہ فتح نواز شریف اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کے نام ہے

     

    Related Posts

    تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ ڈھلے والی میں مرالہ راوی لنک نہر میں کمسن بہن بھائی ڈوب گئے

    سابق گورنر کے بیٹے کے گھر پر حملہ، فائرنگ

    کن شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؟ الرٹ جاری

    مقبول خبریں

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    کن شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؟ الرٹ جاری

    بجٹ 2026-27، 500 ارب کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ، نان فائلرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز،بھارت کو پاکستان کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا اصول سیکھنا ہوگا، آئی ایس پی آر

    عیدالاضحیٰ کے پیش نظر خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم، کاروباری سرگرمیاں بحال

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.