Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہندوتوا کے پیروکار اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں، پاکستان کی وارننگ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ راج ناتھ اور دیگر انڈین لیڈر اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔

    وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان انڈین وزیرِ دفاع کے پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ ایسے بیانات ایک توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو مستحکم حقائق کو چیلنج کرنے کی کوشش کرتی ہے اور بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستوں کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے آج ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ کی سرزمین انڈیا کا حصہ نہ ہو لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ انڈیا کا حصہ رہے گا، اور جہاں تک زمین کا تعلق ہے تو سرحدیں بدل سکتی ہیں، کون جانتا ہے کہ کل سندھ دوبارہ انڈیا کا حصہ بن جائے۔ 

    وزارت خارجہ نے اپنے جاری شدہ بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم راج ناتھ سنگھ اور دیگر انڈین رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ انڈین حکومت کے لیے زیادہ تعمیری راستہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے ہی شہریوں، خصوصاً کمزور اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ دے۔ اسے چاہیے کہ وہ اُن عناصر کا محاسبہ کرے جو ان کے خلاف تشدد کو ہوا دیتے ہیں یا اس میں ملوث ہوتے ہیں، اور مذہبی تعصبات اور تاریخی مسخ شدگی پر مبنی امتیاز کا ازالہ کرے۔ انڈیا کے شمال مشرقی خطے کے عوام کے دیرینہ مسائل بھی توجہ کے مستحق ہیں، جو اب بھی منظم محرومی، شناخت کی بنیاد پر ظلم و ستم، اور ریاستی سرپرستی میں جاری تشدد کے چکر کا سامنا کر رہے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم انڈیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور زیرِ قبضہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے حقیقی اور پُرامن حل کے لیے قابلِ اعتماد اقدامات کرے۔ پاکستان انصاف، مساوات اور بین الاقوامی قانونی ضابطوں کی بنیاد پر انڈیا کے ساتھ تمام تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم، ماضی کی طرح پاکستان اپنی سلامتی، قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور اور غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    چوری کی بڑی واردات کرنے میں ملوث 3 خواتین کا گینگ گرفتار

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کو رسد کا سنگین بحران: نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.