Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اشتعال انگیز گفتگو اور قتل کے فتوے جاری کرنے کے الزام میں ٹی ایل پی کے 31 اراکین گرفتار،عظمٰی بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     لاہور :صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے کے الزام میں 31 افراد پر مقدمات درج کیے گئے۔

    کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 92 ڈیجیٹل بنک اکاؤنٹس بند، 

    لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 92 ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 90 فنانسرز یعنی کالعدم جماعت کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں سے بہت سے افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

    ٹی ایل پی کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد

    انہوں نے  انکشاف کیا کہ انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب اور 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔ 23 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے اس جماعت کے عہدے داران اور ان کے پاس موجود تھے جو سود کے خلاف وہ ہمیشہ بات کرتے تھے جو مذہب کی اپنی مرضی کی تشریح کرتے تھے ان کا عالم یہ ہے کہ ان کے پاس سے اتنا کچھ اسلحہ اور اس کے ساتھ ساتھ اتنی بڑی اماؤنٹ اور سونا، چاندی، برانڈڈ گھڑیاں جو گھر سے ملی تھیں وہ اس کے علاوہ ہیں۔

    پریس کانفرنس میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے والے افراد پر 31 مقدمات درج کیے گئے۔

    لاہور سے جیو فینسنگ کےبعد ٹی ایل پی کے 830 افراد گرفتار

    وزیرِ اطلاعات  پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے احتجاج میں شریک 830 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 225 کو باقائدہ طور پر جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے یعنی اس بات کی یقین دہانی کی گئی ہے کہ حراست میں لیے جانے والے یہ افراد پرتشدد احتجاج کے مقام پر موجود تھے۔

    پنجاب کے 84 فیصد آئمہ کرام،73 ہزار مساجد رجسٹرڈ

    پنجاب کی وزیرِ اطلاعات اعظمٰی بخاری نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔صوبے کے 84٪ آئمہ کرام نے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے، اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد 100٪ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ اقدام مذہبی ہم آہنگی، نظم و ضبط اور بہتر روابط کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اب تک 73ہزار مساجد کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے اور 50 ہزار سے زیادہ عائمہ کرام نے اپنے آپ کو رجسٹر کروا لیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اب تک جن عائمہ کرام نے اپنے آپ کو رجسٹر کروایا ہے انھوں نے رضاکارانہ طور پر ایسا کیا ہے کسی بھی انتظامیہ کی جانب سے انھیں کسی بھی قسم کے زور زبر دستی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

    اکانومسٹ نے غلط خبر دی تو اس پر کیس دائر کریں

    بشریٰ بی بی کی اکانومسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس پارٹی کے لیڈر پر اکانومسٹ میں لکھا گیا ہے، وہی ہمیں بتا چکے ہیں کہ اکانومسٹ ہر بات پوری تحقیق کے بعد لکھتا ہے۔ اگر اکانومسٹ نے کچھ غلط لکھا ہے تو اسکا سادہ حل یہ ہے کہ جائیں اور اس پر کیس دائر کریں۔

    پنجاب سے 6220 افغان مہاجرین کو واپس بھیجا

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے تین ہفتوں کے دوران 6220 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔افغانیوں کو ان کے ملک بھیجنے کی جو کمپین ہے اس کو مزید تیز کیا جائے گا۔جن لوگوں نے افغان شہریوں کو کرائے پہ گھر دیئے تھے یا کرائے پہ کوئی پراپرٹی دی تھی تو ان کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

    لاہور لندن اور نیویارک سے محفوظ

    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بتایا کہ کہ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو نہ صرف رپورٹ کیا جا رہا بلکہ اسے محسوس بھی کیا جا رہا ہے۔لاہور لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ ہے۔

     اپنے خلاف ہر جرم 15 پر رپورٹ کریں ،مریم  نواز کا پیغام ، خواتین کے نام

    سوشل میڈیا پر اکثر خواتین کے پوڈ کاسٹ ہیں جو میڈیا کے لوگوں سے بات کر رہی ہیں وہ کہہ رہی ہیں کہ چیف منسٹر مریم نواز شریف کے آنے کے بعد خواتین پنجاب میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتی ہیں۔خواتین کے خلاف جو وارداتیں ہیں اس کے اوپر بھی آج چیف منسٹر صاحبہ نے ایک بہت بڑا ایکشن لیا ہے اور مجھے یہ کہہ کے بھیجا کہ ان کا یہ میسج میں پنجاب کی تمام عورتوں کو دوں کہ اپنے خلاف کسی بھی قسم کے کسی بھی جرم کو وہ ون فائیو پر رپورٹ کریں۔

    صوبائی حکومتیں آل پاکستان اسلحہ لائسنس اپنے صوبے تک رکھیں

    انہوں نے ایک اہم مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف صوبائی حکومتیں آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کررہی ہیں یہ صوبائی حکومتیں اسلحہ لائسنس جاری کررہی ہیں تو عملدرآمد اپنے صوبے تک رکھیں۔

    Related Posts

    آل پاکستان پنجابی ،سرائیکی اور اردو محفلِ مشاعرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی  ہے ، عبدالغفور آصف بوڑانہ

    اللہ تعالیٰ سید محمد یاسر رفیق شاہ کو تعلیم کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا  فرمائے، طاہر رضا بگھور

    اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور فائرنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم    گرفتار

    مقبول خبریں

    گہری اور پرسکون نیند کے لیے سونے سے ٹھیک دس منٹ پہلے یہ آسان کام ضرور کریں

    وزیر کا انتقال، ہارٹ اٹیک سے گئی جان

    ”امن مشن“ ٹرمپ کے ایلچیوں کی پیوٹن سے ملاقات، یوکرین پہنچ گئے

    ہمارے جہازوں پر فائرنگ ہوئی ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کردیینگے، امریکی وزیر جنگ پہلے سے بڑی،شدید کارروائی کرینگے، ایران

    اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور فائرنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم    گرفتار

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.