Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

      تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی،ترجمان پاک فوج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے اور غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

    پشاور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ نے واضح کیا کہ بس بہت ہوگیا افغانستان سرحد پار دہشت گردی ختم کرے، افغان طالبان سے سیکیورٹی کی بھیک نہیں مانگیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر امن قائم کریں گے، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے جب کہ افغانستان میں نمائندہ حکومت نہیں، ہم افغانستان میں عوامی نمائندہ حکومت کے حامی ہیں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز ہے، افغانستان میں ہرقسم کی دہشت گرد تنظیم موجود ہے اور افغانستان دہشت گردی پیدا کررہا ہے اور پڑوسی ممالک میں پھیلا رہا ہے۔
    استنبول مذاکرات کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان کی طرف سے رکھی گئی شرائط کی کوئی اہمیت نہیں، اصل مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے ضامن پاک افواج ہیں، افغانستان نہیں، اور یہ بھی واضح کیا کہ اسلام آباد نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا، مزید کہا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ استنبول میں افغان طالبان کو واضح طور پر کہا گیا کہ وہ دہشت گردی کو کنٹرول کریں، یہ ان کا کام ہے کہ وہ کیسے کریں۔
    ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران دہشت گرد افغانستان بھاگ گئے، انہیں ہمارے حوالے کریں، ہم آئین و قانون کے مطابق ان سے نمٹیں گے۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا نارکو اکنامی سے تعلق ہے، جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار ایکڑ پر پوست کاشت کی گئی ہے، فی ایکڑ پوست پر منافع 18 لاکھ سے 32 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ مقامی سیاستدان اور لوگ بھی پوست کی کاشت میں ملوث ہیں، افغان طالبان اس لیے ان کو تحفظ دیتے ہیں کہ یہ پوست افغانستان جاتی ہے، افغانستان میں پھر اس پوست سے آئس اور دیگر منشات بنائی جاتی ہیں، تیراہ میں آپریشن کی وجہ سے یہاں افیون کی فصل تباہ کی گئی، وادی میں ڈرونز، اے این ایف اور ایف سی کے ذریعے پوست تلف کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں سے بات چیت چاہتی ہے تو ایسا ناقابلِ عمل ہے کیونکہ اس سے انتشار پھیلتا ہے۔
    پیر کو صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں حکومت، کابینہ، فوج اور سیاسی جماعتوں نے مشترکہ فیصلے کیے۔ (ٹی ٹی پی) طالبان ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو مارتے ہیں، ان سے مذاکرات کیسے کیے جا سکتے ہیں؟
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ علما، میڈیا اور سیاستدان ایک زبان ہونے چاہییں، تب مل کر فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔
    ڈرونز کے بارے میں سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے، طالبان کی جانب سے ڈرون کے حوالے سے کوئی رسمی شکایت موصول نہیں ہوئی، امریکا کے ڈرونز پاکستان سے افغانستان نہیں جاتے اور وزارت اطلاعات نے اس کی پہلے بھی وضاحت کی ہے، ہمارا ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں کہ ڈرون پاکستان سے افغانستان روانہ ہوں گے۔
    ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میں پبلک سرونٹ ہوں کسی پر الزام نہیں لگا سکتا، سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے چیف منسٹر ہیں، ان سے ریاستی اور سرکاری تعلق رہے گا، کورکمانڈر پشاور نے بھی ریاستی اور سرکاری تعلق کے تحت ملاقات کی جب کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ تصوراتی ہے، یہ فیصلہ ہم نے نہیں حکومت نے کرنا ہے۔
    صحافیوں کو وہی ثبوت دکھائے گئے جو دوحہ میں افغان طالبان کو پیش کیے گئے تھے جب کہ ان ثبوتوں میں ایسے افغان فوجی شامل تھے جن کے پاس افغان اور افغان آرمی کے شناختی کارڈ موجود تھے، اور وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔
    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے، ہم سیاست کرنا نہیں چاہتے اگر گھسیٹنا ہے تو یہ ان کی اسٹریٹجی ہے، جب کہ غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔
    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملک میں 2025 کے دوران 62 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، اس دوران آپریشنز میں 1667 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گرد حملوں میں 206 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جھڑپوں میں 206 افغان طالبان اور 100 سے فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
    ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت سمندر میں اور فالز فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم ہم نظر رکھے ہوئے ہیں اور بھارت نے جو بھی کرنا ہے کرلے، اگر دوبارہ حملہ کیا تو پہلے سے ذیادہ شدید جواب ملے گا۔

     

    Related Posts

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    بے گناہوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کرنے سے پرہیزکیاجائے: نواب ایاز خان جوگیزئی

    موٹر سائیکل نہر میں جا گری ،نوجوان ڈوب گیا ،دو افراد محفوظ رہے

    مقبول خبریں

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    معاہدے کے خدوخال :ایران امریکاآبنائے ہرمز کھول دیں گے۔ ایٹمی توانائی پر از سر نو مذاکرات ،ایران کیلئے تین سو ارب ڈالر کا عالمی سپورٹ فنڈ ، نیو یارک ٹائمز

    ایران امریکا معاہدہ پر اتفاق رائے ، حتمی فیصلے کے لئے صدر ٹرمپ سچوایشن روم پہنچ گئے

    صدرِ مملکت آصف زرداری کی بالو جا قبا قبرستان آمد، والدین سمیت اہلِ خانہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی

    عوام کیلئے وزیراعظم کی عیدی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.