Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “ایپل واچ“ اب بچائے گی لوگوں کی جان، کمپنی نے زبردست فیچرز کا اعلان کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اب ایپل واچ لوگوں کی جانیں بچائے گی ایک “خاموش قاتل“ سے۔۔مپنی کے سی ای او ٹم کک نے اعلان کیا ہے کہ اب’ایپل واچ‘ تقریباً 10 لاکھ صارفین کو ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری کی ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

    کمپنی کی کیو4، 2025 ارننگ کال کے دوران ٹم کک نے اس نئی خصوصیت کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہائی بلڈ پریشر نوٹیفکیشن فیچر ایپل واچ کے نئے ماڈلز سیریز 9، سیریز 11، واچ الٹرا 2 اور الٹرا 3 میں دستیاب  ہوگی۔
    اس خصوصیت (فیچر) کو اس لئے خاص سمجھا جارہا ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر کو’سائیلنٹ کنڈیشن‘ کہا جاتا ہے۔ یعنی یہ بیماری بغیر کسی واضح علامات کے طویل عرصے تک جسم کو نقصان پہنچاتی رہتی ہے۔ ایپل واچ کا نیا اے آئی سسٹم اپنے آپٹیکل ہارٹ سینسر سے ڈیٹا لے کر مشین لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے خون کی نالیوں کے رد عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ فیچر30 دنوں تک صارف کے ہارٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے اور اگر مسلسل ہائی بلڈ پریشر کی علامات ظاہر ہوں تو صارف کو فوری الرٹ بھیجتا ہے۔
    ٹم کک نے کہا کہ ہائپر ٹینشن دل کے دورے اور فالج کی ایک بڑی وجہ ہے، جودنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایپل واچ کے ساتھ ہم 10 لاکھ سے زیادہ صارفین کو اس جان لیوا حالت کے بارے میں بر وقت وارننگ دینے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اے آئی اور مشین لرننگ اب ایپل واچ کے پورے صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں۔ انہیں ٹیکنالوجیز سے فال ڈٹیکشن، کریش ڈٹیکشن اور دل کی دھڑکن کی نگرانی جیسی خصوصیات ممکن ہوئی ہیں۔
    ایپل نے اپنی نئی واچ سیریز 1 میں ایک اور کارآمد فیچر’سلیپ اسکور‘کا اضافہ کیا ہے، جو صارفین کو ان کی نیند کے معیار کو سمجھنے اور بہتر کرنے میں مدد کرے گا۔ ٹم کک نے یہ بھی بتایا کہ ایپل واچ سمیت ویئربلیس ہوم اور ایسسریز کے حصے نے اس سہ ماہی میں 9 ارب ڈالر کی آمدنی کی ہے۔ انہوں نے ایپل واچ الٹرا 3 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سب سے بڑا ڈسپلے اور سب سے طویل بیٹری لائف ہے، جب کہ سیریز 11 میں صحت کی جدید ترین خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.