Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پھر پہلا نمبر، سانس لینا دوبھر، بیماریاں پھیلنے لگیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم سے )دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں فضائی آلودگی سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

    فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔

    صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی، اس وقت لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 362 ہے جبکہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 589 تک پہنچا ہے۔
    پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی، فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ میں 470، قصور میں 439 اور پتوکی میں 362 ریکارڈ کی گئی، ملتان میں بھی صورتحال خراب ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے اینٹی اسموگ گن کا استعمال بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکی۔

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے، حکومت سموگ سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کنیئرڈ کالج لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سموگ کی وجوہات کا خاتمہ کرنا اور اپنی فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے، پنجاب بھر کے لیے اسموگ وار روم قائم کیا گیا ہے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

    دوسری طرف پنجاب بھر میں سموگ کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، ہسپتالوں میں گلے ناک اور چھاتی کے مریضوں کا رش بڑھ رہا ہے، سموگ سے خاص کر بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    ’’موجودہ حکومت کے کیس کھلے ہوئے ہیں، بس میڈیا پر تشہیر نہیں ہو رہی”: چیئرمین نیب

    جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے چوری کرنے کا انکشاف، 2 ایم این اے بھی لٹ گئے

    مقبول خبریں

    خطے کے مسائل کا فوجی نہیں سفارتی حل ضروری، عباس عراقچی،روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا: سرگئی لاوروف

    مشرق وسطیٰ جنگ کچھ ہی گھنٹوں کی دوری پر: ایک اور امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یوایس ایس تھیوڈور روزویلٹ پہنچ گیا

    مصر کی پارلیمنٹ میں سعودی عرب فوج بھیجنے پر ووٹنگ ملتوی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

    ورلڈ فٹنس کپ 2026: پاکستانی باڈی بلڈر محمد یاسین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.