Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پیرافورس کا قیام ایک خواب کی تعبیر،ناجائز قبضے کا فیصلہ 90 روز میں خصوصی عدالتیں کرینگی، مریم نواز شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (حافظ نعیم سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ناجائز قبضے سے متعلق کیسز کا فیصلہ 90 روز کے اندر ہوگا اور اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں۔

    لاہور میں پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ اب ناقابلِ برداشت ہوگا۔ مجوزہ قانون کے تحت ناجائز قبضہ کرنے والوں کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت باعثِ فخر ہے۔یہ فورس پنجاب میں گڈ گورننس کی زندہ مثال بنے گی۔وزیراعلیٰ نے پیرا اہلکاروں سے رشوت نہ لینے، ایمانداری سے عوام کی خدمت کرنے، اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا حلف بھی لیا۔

    مریم نواز شریف نے بتایا کہ وہ ایک غیر ملکی دورے پر ٹوکیو میں تھیں جب انہیں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاع ملی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قیمتیں 4100 روپے فی من سے کم ہو کر 3100 روپے پر آ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیرا فورس نے حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے قیام کے بعد کئی تحصیلوں میں جرائم کی شرح صفر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے شہری اب رات کے وقت بھی بلا خوف گھروں سے نکل سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے خاتون سربراہِ حکومت ہونے کے ناطے پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ ترین صوبہ بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ جہاں ظلم ہوگا، ظالم کو پکڑنے کے لئے حکومت موجود ہوگی۔مریم نواز شریف نے پیرا کے افسران، جوانوں اور ان کی فیملیز کو مبارکباد دی۔

    Related Posts

    چاند نظر آگیا،کل یکم صفرالمظفر ہوگی

    شاہد خاقان عباسی سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی،پنجاب کے صدر ملک ایوب اور نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی ملاقات

    خضدار میں پہلی بار 1 ارب روپے کی خطیر لاگت سے جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے،اہل خضدار

    مقبول خبریں

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.