Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض:پاکستان اور سعودی عرب نے بدھ کی شب ایک تاریخی سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک پر ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہو گا۔

    ریاض میں طے پانے والے اس معاہدے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کی رو سے دونوں ممالک نے اپنی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے بدھ کی شب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور ’کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

    معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

    سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری، بھائی چارہ اور اسلامی یکجہتی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون جاری ہے۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ آمد پر شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/pm3.mp4

    سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی دیوان میں وزیرِ اعظم کا خود استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

    جس کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہوئے ۔

    Related Posts

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 ،سردار ملک فہد سرور کی بھی شرکت

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،سرگودھا کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

    مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کو رسد کا سنگین بحران: نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ

    طلبا صرف 72 ہزار روپے میں الیکٹرک بائیک کے مالک کیسے بنیں! آج سے درخواستیں طلب، طریق کار کیا ہوگا؟

    امارات قسمت کی دیوی پاکستانی پر ہوئی مہربان 

      وارداتیں جاری، مزاحمت پر شہری زخمی، طالبعلم کی موٹر سائیکل بھی چوری

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.