Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہباز شریف کی قصر الیمامہ میں ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض :وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے سعودی شاہی دیوان، قصر الیمامہ پہنچ گئے ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔

    ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کا  کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/pm3.mp4

    ایوان وزیر اعظم کے مطابق شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت وفد میں شامل دیگر رہنما شریک ہیں۔

     قبل ازاں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو
    کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمنٰ بن عبد العزیز نے کیا ۔
    استقبال کرنے والوں میں وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ریاض میں پاکستان سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/pm-2.mp4

    اس موقعے پر وزیرِاعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    قبل ازیں جونہی وزیراعظم شہباز شریف کا طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اسے سعودی ایف 15 طیاروں نے جلو میں لے لیا اور سلامی پیش کی،۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/Twitter-Video-1vOxwdzVoPoKB-2.mp4

    اس امر کا انکشاف وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر شائع شدہ اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ“ سعودی ائر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائر سپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا“۔“ سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ۔ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ھماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ھے۔۔ اللہ اکبر“

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم کا دورہ دونوں رہنماؤں کو اس منفرد شراکت داری کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا اور دونوں ممالک عوام کے فائدے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے۔
    بدھ کو یہ ملاقات پاکستان سعودی عرب تعلقات کی موجودہ صورتحال اور خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و سلامتی کے حالات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/pm.mp4

    یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو دوحہ میں منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ریاض میں قیام کے بعد وزیر اعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ برطانوی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
    برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شہباز شریف نیویارک جائیں گے جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
    ان کے خطاب میں مسئلہ کشمیر، فلسطین، خطے کی سلامتی، موسمیاتی تبدیلیوں اور معیشت سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

    Related Posts

      چکوال سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا   افتتاح  ،   عطاء اللہ تارڑ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    کارساز باپ بیٹی ہلاکت کیس: اہم پیشرفت، ملزمہ نتاشا منشیات کے مقدمے سے بھی بری

    کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی، بچہ محفوظ

    مقبول خبریں

      چکوال سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا   افتتاح  ،   عطاء اللہ تارڑ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    کارساز باپ بیٹی ہلاکت کیس: اہم پیشرفت، ملزمہ نتاشا منشیات کے مقدمے سے بھی بری

    صدر ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو نیا وزیر فوج مقرر کردیا

    کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی، بچہ محفوظ

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.