Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیلاب ابھی ٹلا نہیں کہ ڈینگی ٹوٹ پڑا، 20 ستمبر سے لاہور سمیت 10 شہروں کو خطرہ،الرٹ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (حافظ نعیم ) سیلاب ابھی ٹلا نہیں کہ نئی مصیبت نے سر اٹھا لیا،پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔۔20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ، عوام محتاط رہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وباء کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوچکا ہے  اور ڈینگی کی وبا پھیلنے کا کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں کو شدید خطرہ ہے۔

    موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلاؤ کا خدشہ پایا جا رہا ہے ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک دیکھا گیا ہے ۔

    یادرہے ڈینگی مچھر کی افزائش اور نشو ونما کے لئے درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر  آئیڈیل ہے اور ان حالات میں ڈینگی مچھر تیزی سے پھیلتا ہے ،

    اسی طرح ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے قدرتی نرسری کا درجہ اختیار کرچکا ہے اس وقت پنجاب اور سندھ کے  سینکڑوں دیہات اور درجنوں اضلاع زیر آب ہیں جبکہ  لاکھوں متاثرہ افراد  نے فلڈ ریلیف کیمپس ،شیلٹرز اور خیموں میں پناہ لے رکھی ہے۔

    شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات و محکمہ صحت کے افسروں کاکہنا ہے کہ عوام گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں اسی طرح سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ صحت کے مراکز کو اعلیٰ الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے PMD ویب سائٹ وزٹ کریں۔

    Related Posts

    زیر حراست نوجوان پرپولیس تشدد ہسپتال میں دم توڑ گیا

    سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ فرحانہ عزیز کا تبدیل

    ہالا سوشل ویلفیئر سینٹر میں ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق آگاہی پروگرام

    مقبول خبریں

    زیر حراست نوجوان پرپولیس تشدد ہسپتال میں دم توڑ گیا

    "جونی گینگ” کے سرغنہ محمد یونس اور محمد رضوان گرفتار

    اب سیکیورٹی کیلئے امریکا پر انحصار کافی نہیں ، قطر کا بڑا اعلان

    نئی دہلی، ہاسٹل کی عمارت گرنے سے طلبہ سمیت 7 ہلاک، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش

    ٹرمپ کے جلوے، نئی لک نے مخالفین کو حیران اور مداحوں کو پریشان کر دیا

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.