Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تین منٹ میں ہڈی جوڑنے والی گلو ایجاد، سرجری کی دنیا میں انقلاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چین کے مشرقی صوبے زیجیانگ میں تحقیقی ٹیم نے "بون گلو” کے نام سے ایک نئی طبی ایجاد کا اعلان کیا ہے جو صرف تین منٹ میں فریکچر کا علاج اور ہڈیوں کے ٹکڑوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    العربیہ اردو کے مطابق این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ ’’بون گلو‘‘ کو آرتھوپیڈک سرجری کی دنیا میں ایک سائنسی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نئی طبی ایجاد کا نام ’’ Bone-02 ‘‘ رکھا گیا ہے۔ اخبار گلوبل ٹائمزنے بتایا طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لن شین فینگ  کا کہنا ہے کہ یہ گوند خون سے بھرے ماحول میں بھی تیزی سے اور درست طریقے سے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی ایک اضافی خصوصیت یہ ہے کہ یہ شفا یابی کے عمل کے دوران جسم میں قدرتی طور پر جذب ہو جاتا ہے۔

    اس سے پیچ یا دھاتی پلیٹوں کو ہٹانے کے لیے بعد میں کی جانے والی سرجری کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔لیبارٹری ٹیسٹوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ Bone-02نے حفاظت اور کارکردگی کے لحاظ سے اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔ ایک تجربے میں یہ آپریشن 180 سیکنڈ (تین منٹ) سے بھی کم وقت میں مکمل ہو گیا۔ لیبارٹری ٹیسٹوں کے مطابق یہ گوند 400 پاؤنڈ سے زیادہ کی بانڈنگ طاقت، تقریباً 0.5 میگا پاسکل کی شیئرنگ طاقت اور تقریباً 10 میگا پاسکل کی کمپریشن طاقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ 150 سے زائد مریضوں پر کیے گئے تجربات نے بھی کامیاب نتائج دکھائے ہیں۔ یہ تجربات اس ایجاد کے ہڈیوں کو فکس کرنے کے لیے استعمال ہونے والے روایتی دھاتی امپلانٹس کا متبادل بننے کے امکان کو بڑھا رہے ہیں ۔

    Related Posts

    عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

    مسلم لیگ (ن) کا بڑا سیاسی فیصلہ: ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے لیے نامزد

    بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    مقبول خبریں

    فرانس معاشی نمو میں کمی کی پیشن گوئی

    بینک آف انگلینڈ میں نئی اہم تعیناتیاں

    چین  ‘نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن’ قانون میں اہم ترامیم

    سکیورٹی خدشات:مشہور بین الاقوامی پالیسی کانفرنس "والدائی ڈسکشن کلب”کا مقام  تبدیل 

    بھارتی اداکار اننت ناگ کو 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

    بلاگ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.