Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دریائے راوی پر 48 گھنٹوں کیلئے سیلاب الرٹ، پنجاب بھر میں بارشیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:آج اور کل شدید بارش کے باعث ناروال، سیالکوٹ،گجرات اور لاہور کےنشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری  کردیا آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ۔دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث بھارت کا تھین ڈیم 1717 فٹ کیساتھ86 فیصد تک بھر چکا ہے جس سے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ،سیلاب آسکتا ہے۔۔
    پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
    قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
    پیر کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 1717 فٹ کے ساتھ 86 فیصد تک بھر چکا ہے۔
    اچانک پانی کے ریلے آگئے تو سیالکوٹ، نارووال، قصور اور گردونواح کے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔
    این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔
    ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے گجرات و سیالکوٹ انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور مردان میں ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جبکہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے

    ۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، پشاور اور نوشہرہ میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔تیز بارشوں اور آندھی کے دوران کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، دیواریں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، اسی لیے شہریوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے اور موسمی حالات سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آج پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب کے بعض اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیر کو بھی ان ہی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ رات کے وقت شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش مزید تیز ہو سکتی ہے۔

    Related Posts

    ایران پر قیامت ٹوٹ پڑی: رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اہلخانہ سمیت شہید، عالمِ اسلام سوگوار

    ایران کے 24 صوبوں پر امریکا اور اسرائیل کی قیامت خیز بمباری: 201 جاں بحق، 747 زخمی؛ لڑکیوں کے اسکول پر حملے میں درجنوں بچیاں شہید

    ایران میں بڑا دھماکا: ‘حکومت کے ستون’ سمجھے جانی والی اہم عسکری وسیاسی شخصیات ہلاک، اسرائیل کا دعویٰ،فاکس نیوز

    مقبول خبریں

    خامنہ ای کی شہادت: وہ کون تھا؟ جائے وقوعہ پر موجود ‘اسرائیلی ایجنٹ’ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

    شہادت کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع؛ علی لاریجانی نئے رہبر کے مضبوط ترین امیدوار، نامزد جانشین مجتبیٰ خامنہ ای بھی حملے میں جاں بحق

    ایران پر قیامت ٹوٹ پڑی: رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اہلخانہ سمیت شہید، عالمِ اسلام سوگوار

    ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے وراٹ کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    ایران کا ایٹمی حملوں کے جواب میں ’آبنائے ہرمز‘ بند کرنے کا اعلان: عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    بلاگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.