تہران :ایرانی اعلیٰ ذریعے نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اگر ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ،تو اسے حتمی منظوری کے لیے رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای کے پاس بھیجا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ایران سے متعلق جنگ کے حوالے سے آج کسی وقت اعلان کا امکان ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر ایران کے معاملے پر پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اس حوالے سے ایران کے جوہری پروگرام پر تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی صورتحال سے متعلق مزید خبریں شاید آج سامنے آ جائیں اور آنے والے چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کے حوالے سے اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اس فریم ورک پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے، جو آبنائے ہرمز کے بحران کے حل میں مدد دے سکتی ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایک تجویز کافی حد تک آگے بڑھ چکی ہے
امن معاہدے کی ابھی سپریم نیشنل کونسل اور مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری باقی

