Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایئر فورس ون کے رنگوں میں بڑی تبدیلی: 60 سالہ روایت ختم، اب صدارتی طیارہ سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں چمکے گا

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

      بھارت میں سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں، لوگوں کا سانس لینا مشکل بنا دیا گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    رمضان المبارک کے پیش نظر ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کریں،پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے رمضان المبارک کے دوران ہر قسم کی احتجاجی تحریک مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جانب سے میڈیا کو مشترکہ خط ارسال کیا گیا ہے۔
    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر ہر قسم کی احتجاجی تحریک کو مؤخر کیا جائے۔
    رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں۔
    خط میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی صحت پر سیاست بند کرے اور ان کی بہنوں اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لے کر علاج معالجے کے تمام مراحل مکمل کرے۔
    اسیر رہنماؤں نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان پارلیمان کے اندر بھرپور اور مؤثر سیاسی کردار ادا کرے۔ ساتھ ہی پارٹی کے ہر سطح کے عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنظیم کو ازسرِنو منظم کیا جائے اور اسے نچلی سطح تک فعال بنایا جائے۔
    خط میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے اور کارکنان کو متحرک کیا جائے۔
    رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں سے بچوں کے باہر ہونے اور کرپشن جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں سامنے لایا جا سکے۔

    Related Posts

    بنگلہ دیش میں وی آئی پی کلچر کا جنازہ: وزیراعظم طارق رحمان کا پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا تاریخی حکم

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    پراپرٹی اونرشب آرڈیننس کیس، عملدرامد روکنے کے لئے 200 درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

    مقبول خبریں

    بنگلہ دیش میں وی آئی پی کلچر کا جنازہ: وزیراعظم طارق رحمان کا پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا تاریخی حکم

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    پراپرٹی اونرشب آرڈیننس کیس، عملدرامد روکنے کے لئے 200 درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

    رمضان المبارک کے پیش نظر ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کریں،پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

    ہاکی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،محسن نقوی کا کھلاڑیوں کی سرپرستی کا اعلان، فیڈریشن کی صدارت سے معذرت

    بلاگ

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    ”بینائی اور ڈیل“ میاں حبیب کا کالم

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.